انٹر نیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے میچ ریفری فل وائٹی کیس کا کوویڈ 19 ٹیسٹ مثبت آ گیا، وہ انگلینڈ اور سری لنکا کے مابین ہونے والی ٹی ٹوئنٹی میچز میں اپنے فرائض انجام دے رہے تھے۔
انگلش کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ میچ ریفری فل وائٹی کیس کا 25 جون کو پی ایس آر ٹیسٹ ساؤتھمپٹن میں کیا گیا۔
ای سی بی کا کہنا ہے کہ فل وائٹی کیس انگلینڈ اور سری لنکا کے درمیان ٹی ٹوئنٹی میچز میں فرائض انجام دے رہے تھے۔
انگلش کرکٹ بورڈ کے مطابق فل وائٹی کیس کی طبعیت بہتر ہے انہیں کوویڈ کی علامات نہیں ہیں۔
Comments are closed.