آئی جی اسلام آباد اکبر ناصر نے پی ٹی آئی کے ایم این اے صالح محمد کی تصویر جاری کرنے کے معاملے کا نوٹس لے لیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ معاملے میں ملوث اہلکاروں کو تا حکم ثانی معطل کردیا گیا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ آئی جی اسلام آباد نے ایس ایس پی آپریشنز کو معاملے کی انکوائری کا حکم دے دیا۔
یاد رہے کہ الیکشن کمیشن کے باہر فائرنگ کے الزام میں گرفتار پی ٹی آئی کے ایم این اے صالح محمد اور ان کے دو گارڈز کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا۔
Comments are closed.