اسلام آباد:وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف کے مطالبے پر بجلی مہنگی کرنے کے پابند ہیں،عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) سے معاہدہ ہو چکا ہے اور اس میں کوئی خلل نہیں، آئی ایم ایف سے معاہدے کے بعد ورلڈ بینک سے بھی پیسے آجائیں گے۔
مفتاح اسماعیل نے کہاکہ آج ملک میں 60 دن کا ڈیزل موجود ہے جبکہ ڈالر سب کرنسیوں سے بڑھ گیا ہے، روپیہ کی قدر میں کمی کی وجہ سیاسی ہلچل بھی ہے۔
وفاقی وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف کو کہہ چکے ہیں کہ معاہدے پر من وعن عمل کریں گے۔ پاکستان معاشی بحران کا اس لیے شکار ہوا کیوں کہ گزشتہ حکومت نے معاہدہ توڑ دیا تھا تاہم بہت مشکل سے دوبارہ بحال کیا ہے ۔
Comments are closed.