پیر 14؍رجب المرجب 1444ھ6؍فروری 2023ء

آئی ایم ایف کی شرط پر عمل درآمد کا آغاز ہوگیا

عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کی شرط پر عمل درآمد کا آغاز ہوگیا ہے۔

گریڈ 17 سے 22 تک کے افسران اور ان کے اہل خانہ کے اثاثوں کی تفصیلات جمع کروانے کا نوٹیفیکشن جاری کر دیا گیا۔

آئی ایم ایف کی جانب سے بجلی ٹیرف میں سبسڈی ختم کرنے اور صنعتی شعبے کی ٹیرف سبسڈی کے خاتمے کے مطالبات بھی سامنے آ چکے ہیں۔

بینکس تمام افسران اور ان کے اہل خانہ کے اکاؤنٹس کی تفصیلات فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کو دینے کے پابند ہوں گے۔

بینک افسران اور ان کے اہل خانہ کی تفصیلات سال میں 2 مرتبہ فراہم کرنے کے پابند ہوں گے، سرکاری افسران کے بے نامی جائیدادوں کی مکمل روک تھام ہو سکے گی۔

سرکاری افسران کے اثاثے منی لانڈرنگ سے کلیئر ہوسکیں گے، گریڈ 17 سے 22 تک افسران کی اثاثوں کی تفصیلات متعلقہ اداروں کو شیئر بھی  کی جا سکیں گی۔

نوٹیفکیشن کے مطابق تمام بینک 31 جنوری اور 31 جولائی کو تفصیلات ایف بی آر کو دیں گے، بینک اکاؤنٹس کی تفصیلات کی شیئرنگ میں اسٹیٹ بینک سپروائز کرے گا، ایف بی آر کی معاونت کیلئے بینکس فوکل پرسن مقرر کریں گے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.