دوحہ:بین الاقوامی مالیاتی فنڈ ( آئی ایم ایف) نے تیل اور بجلی پر دی جانے والی سبسڈی کے خاتمے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کے بغیر اگلی قسط جاری کرنے سے انکار کیا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق آئی ایم ایف نے پاکستان کے ساتھ ہونے والے مذاکرات کے اختتام پر اعلامیہ جاری کرتے ہوئے کہا کہ آئی ایم ایف اور پاکستان کے درمیان طے شدہ پالیسی سے انحراف کیا گیا ہے، شرح سود میں اضافہ خوش آئند ہے۔
آئی ایم ایف نے اعلامیہ میں مزید کہاکہ آئندہ بجٹ میں قرض پروگرام کے مقاصد کے حصول پر بھی زور دیا گیا ہے جبکہ مذاکرات جاری رکھنے پر اتفاق کیا گیا ہے، پاکستان نے گزشتہ جائزے میں طے شدہ پالیسیوں سے انحراف کیا۔
خیال رہے کہ ٹیکنیکل سطح کے مذاکرات میں وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے وفد کی قیادت کی، اقتصادی ٹیم تمام صورت حال سے وزیراعظم کو آگاہ کرے گی۔ ساتویں جائزے کے مذاکرات دوحہ میں 18 مئی سے 25 مئی تک جاری تھا۔
Comments are closed.