عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف کا بیل آوٹ پیکج جلد نہ ملا تو پاکستان کے دیوالیہ ہونے کا خطرہ ہے۔
شیخ رشید نے پاکستان کی موجودہ معاشی صورتحال پر تبصرہ کرتے ہوئے سوشل میڈیا پر ایک بیان جاری کیا ہے۔
شیخ رشید نے اپنے ٹوئٹ میں کہا ہے کہ ہم تاریخ کے بد ترین معاشی اور سیاسی بحران سے گزر رہے ہیں، زر مبادلہ کے ذخائر خطر ناک حد تک کم ہوگئے ہیں، غریب وینٹی لیٹڑ پر ہے، نہ چولہا جل رہا ہے، نہ بجلی کا بل، نہ بچوں کی فیس۔
شیخ رشید نے ٹوئٹ میں لکھا ہے کہ سیاسی انتشار، خلفشار اور عدم استحکام پاکستان کو تباہی کی طرف لے جا رہا ہے، مداخلت نرم ہو یا سخت سب کو مل کر ملک کو بچانا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ایک ایک دن قیمتی ہے سب کو مل کر ملک بچانا ہے، ورنہ لوگ اپنے فیصلے خود اپنے ہاتھوں میں لے لیں گے۔
Comments are closed.