نمائندہ آئی ایم ایف ایستھر پیریز کا کہنا ہے کہ بیرونی شراکت داروں کی جانب سے پاکستان کی مالی معاونت کے اعلان کا خیر مقدم کرتے ہیں۔
آئی ایم ایف کی جانب پاکستان کی موجودہ صورتِ حال پر جاری کیے گئے بیان میں نمائندہ آئی ایم ایف ایستھر پیریز نے کہا ہے کہ پاکستان میں ہونے والی حالیہ پیش رفت کا جائزہ لے رہے ہیں۔
ان کا کہنا ہےکہ امید ہے کہ آگے بڑھنے کا ایک پُر امن راستہ تلاش کیا جائے گا، بیرونی شراکت داروں کی جانب سے پاکستان کی مالی معاونت کے اعلان کا خیر مقدم کرتے ہیں۔
نمائندہ آئی ایم ایف نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف بقیہ ضروری فنانسنگ کی یقین دہانیاں حاصل کرنے کا منتظر ہے، نویں اقتصادی جائزے میں نظرِ ثانی شدہ پالیسی فریم ورک پر عمل درآمد اہم ہو گا۔
انہوں نے کہا کہ فروری میں پیش کردہ منی بجٹ اور توانائی کی قیمتوں میں ایڈجسٹمنٹ اہم اقدامات ہیں، درآمدی پابندیوں میں کمی، مارکیٹ بیسڈ ایکسچینج ریٹ اور کمزور طبقے کی مدد معاشی استحکام کے لیے اہم ہیں۔
نمائندہ آئی ایم ایف ایستھر پیریز کی جانب سے یہ بھی کہا گیا ہے کہ شراکت داروں کی جانب سے مالی اعانت میکرو اکنامک استحکام کے دوبارہ حصول کے لیے کلیدی ہے۔
Comments are closed.