بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

آئی ایم ایف سے بڑی خبر مل گئی، پاکستان کے نام پروگرام بحالی پر اظہار آمادگی کا خط

اسلام آباد: بین الاقوامی مالیاتی فنڈ آئی ایم ایف کی جانب سے جاری کیا گیا لیٹر آف انٹینٹ پاکستان کو موصول ہوگیا، جس میں عالمی ادارے نے پروگرام بحالی پر آمادگی کا اظہار کیا ہے۔

وزارت خزانہ کے ذرائع کے مطابق عالمی مالیاتی ادارے کی جانب سے بھیجے گئے خط پر پاکستان  دستخط کرکے واپس روانہ کرے گا، جس کے بعد آئی ایم ایف بورڈ پروگرام کی بحالی کے سلسلے میں اگلی قسط کے اجرا کی منظوری دے گا۔

واضح رہے کہ پاکستان کی جانب سے پروگرام بحالی کی مسلسل کوششوں اور اس معاملے میں آرمی چیف کے مختلف ممالک سے روابط کے بعد قسط ملنے کی امید بڑھتی جا رہی ہے جب کہ اسی دوران ڈالر کی قیمت بھی بتدریج کم ہو رہی ہے۔

مثبت معاشی اشاریوں کے نتیجے میں گزشتہ دو ہفتوں سے ڈالر کی تنزلی کا سلسلہ جاری ہے جس کے نتیجے میں آج ڈالر کے انٹربینک ریٹ 215.25 روپے ہوگئے۔

You might also like

Comments are closed.