وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناءاللّٰہ نے کہا ہے کہ آئین میں صرف 90 دن کا ہی ذکر نہیں دیگر آپشنز بھی موجود ہیں۔
ایک بیان میں وفاقی وزیر نے کہا کہ جمہوریت میں ڈائیلاگ ہی ایک بڑا راستہ ہے، پیپلز پارٹی کی اس سوچ کی پوری طرح توثیق کرتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ضد، اناپرستی کی سیاست نے ملک کو بحران سے دو چار کیا ہے، یہ بحران ملک اور ریاست کے لیے نقصان کا باعث بن سکتا ہے۔
وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ سیاسی جماعتوں کی ذمہ داری ہے کہ ڈائیلاگ سے صورتحال بہتر کریں، ن لیگ نے ہمیشہ اختلاف رائے کے احترام کی کوشش کی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ 2014ء سے یکطرفہ طور پر ایسے حالات پیدا کیے گئے، جس نے انتشار پیدا کیا، پیپلز پارٹی نے موجود صورتحال میں احسن قدم اٹھایا ہے۔
رانا ثناءاللّٰہ نے یہ بھی کہا کہ آئین میں 90 دن کا ہی ذکر نہیں دیگر آپشنز بھی موجود ہیں، یہ دوسرا راستہ ہے، جس پر پیپلز پارٹی آگے بڑھنے کی کوشش کر رہی ہے، ہم خیرمقدم کرتے ہیں۔
Comments are closed.