پیر 6؍شعبان المعظم 1444ھ27؍فروری 2023ء

آئندہ الیکشن کیلیے حلقہ بندیاں نئی مردم شماری پر ہونگی، ادارہ شماریات

elections

اسلام آباد: وفاقی ادارہ شماریات کا کہنا ہے کہ آئندہ الیکشن کے لیے حلقہ بندیاں نئی مردم شماری کی بنیاد پر ہوں گی، 43 لاکھ افراد پورٹل پر خود شماری کر چکے ہیں۔

ترجمان شماریات ڈویژن سرور گوندل نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ 20 فروری سے خودشماری کا مرحلہ شروع ہوچکا ہے، یکم مارچ سے ملک بھر میں مردم شماری کا فلیڈ آپریشن شروع ہوجائے گا، مردم شماری میں این ٹی سی اور نادرا اپنی سروسز دے رہے ہیں، مردم شماری کا عملہ دینا، ڈیٹا لوکیشن اور سیکورٹی صوبوں کی ذمے داری ہے۔

1 لاکھ 21 ہزار افراد کو پورے پاکستان میں تربیت دی گئی ہے، 1لاکھ 26 ہزار الیکٹرانک ڈیوائسز اس مردم شماری میں استعمال ہوں گی، پورے ملک میں 495 مردم شماری سپورٹ سینٹر بنائے گئے ہیں، سافٹ ویئر اور الیکٹرانک ڈیوائسز میں خرابی آنے پر نادرا معاونت فراہم کرے گا، 20 فروری کو خودشماری پورٹل کا افتتاح ہوچکا ہے،اس وقت پورٹل دستیاب ہے اور وہاں جاکر خود شماری کی جاسکتی ہے۔

ترجمان نے مزید کہا کہ خود شماری کا سادہ سا طریقہ کار ہے، صوبائی حکومتوں نے شمار کنندگان کی تعیناتی کردی ہے، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں شمار کنندگان کی تعیناتی کردی گئی ہے، ہر شمار کنندہ کے ساتھ پولیس کا ایک اہلکار ہوگا اور آرمڈ فورسز کا تعاون بھی حاصل ہوگا، یکم مارچ سے فیلڈ آپریشنز شروع کردیا جائے گا، پہلے 15 دن ایک بلاک اور اگلے 15 دن میں دوسرا بلاک شمار ہوگا۔

You might also like

Comments are closed.