ایران نے عمان کے ساحل کے قریب آئل ٹینکر پر حملے میں ملوث ہونے کے اسرائیلی الزام کی تردید کرتے ہوئے اسے بے بنیاد قرار دے دیا۔
ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان سعید خطیب زدہ نے کہا کہ صیہونی ریاست نے عدم تحفظ، دہشت اور تشدد کو جنم دیا۔
ایرانی ترجمان نے کہا کہ حملے میں ملوث ہونے کے ان الزامات کی تردید کرتے ہیں، یہ الزامات بے بنیاد ہیں۔
انھوں نے کہا کہ اسرائیل کے اس قسم کے الزامات کا مقصد حقائق سے توجہ ہٹوانا ہے۔
واضح رہے کہ آئل ٹینکر پر جمعرات کو کیے گئے حملے میں عملے کے دو افراد ہلاک ہوگئے تھے۔
Comments are closed.