آئل ٹینکرز ایسوسی ایشن اور پیٹرولیم ڈویژن کے حکام کے درمیان مذاکرات کامیاب ہوگئے، جس کے بعد آئل ٹینکرز ایسوسی ایشن نے ہڑتال ختم کرنے کا فیصلہ کرلیا۔
وفاقی وزیر توانائی حماد اظہر کا کہنا ہے کہ ایل این جی ٹرمینلز کی مرمت پر کام 29 سے 5 جولائی تک ہونا ہے، ابھی ہر چیز معمول کے مطابق چل رہی ہے۔
حماد اظہر نے کہا کہ تربیلا میں پانی کی سطح کم ہونے سے پیداوار متاثر ہوئی، دو ہفتے میں تربیلا میں پانی کی آمد کی صورتحال میں بہتری کی امید ہے۔
انہوں نے کہا کہ پوری کوشش ہے کہ بجلی کا بحران نہ ہو۔
Comments are closed.