آئرلینڈ میں شادیوں کے شرکاء کی تعداد میں کمی پر دلہنوں کا احتجاج رنگ لے آیا، حکومت نے شادیوں کے شرکاء کی تعداد بڑھادی۔
غیر ملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق آئرش کابینہ نے 5 اگست سے 100 افراد کو شادی کے پروگرام میں شرکت کی اجازت دے دی۔
ملک میں کورونا کی پابندیوں کے باعث شادیوں میں 50 افراد کو شرکت کی اجازت تھی۔
آج شہر کے وسط میں واقع محکمہ صحت کے دفتر کے باہر دلہنوں نے احتجاج کیا۔
احتجاج کے شرکاء نے اپنے مطالبات کو منوانے کے لیے وزیراعظم کے آفس تک مارچ کیا تھا۔
Comments are closed.