جمعرات21؍ربیع الثانی 1444ھ17؍نومبر 2022ء

آئرش کپتان نے دورۂ پاکستان کو یاد گار قرار دیدیا

آئرلینڈ ویمن کرکٹ ٹیم دورۂ پاکستان مکمل کرنے کے بعد واپس وطن روانہ ہو گئی ہے۔

آئر لینڈ ویمن کرکٹ ٹیم نے 3 ون ڈے اور 3 ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کھیلی۔

سیریز قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلی گئی، 3 ون ڈے میچز کی سیریز آئی سی سی ویمن چیمپئن شپ کا حصہ تھی۔

پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم نے ون ڈے میچز کی سیریز 3 صفر سے اپنے نام کی، جس میں اوپنر سدرا امین نے غیر معمولی کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور انہیں پلیئر آف دی سیریز قرار دیا گیا تھا۔

آئرلینڈ کی یہ پہلی کرکٹ ٹیم ہے جس نے پاکستان کا دورہ کیا، جبکہ آئرش ویمن کرکٹ ٹیم میں بیرون ملک سیریز میں پہلی کامیابی ہے۔

کنڈیشنز سے ہم آہنگ ہونے کے بعد مہمان ٹیم نے میزبان ٹیم کو ٹی ٹونئٹی سیریز میں آؤٹ کلاس کیا، آئرلینڈ ویمن ٹیم نے 3 ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز دو ایک سے جیتی۔ 

آئرش بیٹر گیبی لوئس نے سیریز میں عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور انہیں پلیئر آف دی سیریز قرار دیا گیا۔

آئرش کپتان لاورا ڈیلینی نے دورۂ پاکستان کو یاد گار قرار دیتے ہوئے کہا کہ  پاکستان میں ٹی ٹوئنٹی سیریز جیتنے پر فخر ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں ہمارا بڑا خیال رکھا گیا ہے، مشکل کنڈیشنز میں کھیلنے کا فائدہ ہو گا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.