بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

یہ کیمرے اگلے درجے کی دھاندلی ہے: شرمیلا فاروقی

پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما اور رکن سندھ اسمبلی شرمیلا فاروقی نے اپوزیشن کے پولنگ بوتھ کے اندر لگے کیمروں کو اگلے درجے کی دھاندلی قرار دے دیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر شرمیلا فاروقی نے اپنے تصدیق شدہ اکاؤنٹ سے اپوزیشن کے پولنگ بوتھ کے اندر لگے کیمروں کی تصویر شیئر کی۔

شرمیلا فاروقی نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ ’یہ تو اگلے درجے کی دھاندلی ہے۔‘

سینیٹ اجلاس میں ایوان کے اندر اپوزیشن نے احتجاج کیا، مصدق ملک اور مصطفیٰ نواز کھوکھر نے کہا کہ پولنگ بوتھ کے اندر دو کیمرے لگے ہوئے ہیں، اپوزیشن ارکان نے پولنگ بوتھ اکھاڑ کر سیکریٹری سینیٹ کی نشست پر رکھ دیا۔

پی پی رہنما نے اپنے اگلے ٹوئٹ میں ایک اور کیمرے کی تصویر شیئر کرتے ہوئے حیرانگی کا اظہار کیا۔

شرمیلا فاروقی نے حیرت زدہ انداز میں لکھا ’ایک اور جُرم۔‘

واضح رہے کہ سینیٹ اجلاس میں ایوان کے اندر اپوزیشن نے احتجاج کیا، مصدق ملک اور مصطفیٰ نواز کھوکھر نے کہا کہ پولنگ بوتھ کے اندر دو کیمرے لگے ہوئے ہیں، اپوزیشن ارکان نے پولنگ بوتھ اکھاڑ کر سیکریٹری سینیٹ کی نشست پر رکھ دیا۔

پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما اور رکن سندھ اسمبلی شرمیلا فاروقی نے 2015 کے سینیٹ الیکشن کی وہ خاص یاد تازہ کردی کہ جب وہ اپنی شادی کے دن ووٹ کاسٹ کرنے اسمبلی پہنچی تھیں۔

سینیٹ ایوان کے اندر اپوزیشن نے احتجاج کیا، جبکہ حکومتی ارکان بھی خاموش نہیں رہے، مصطفی نواز کھوکر نے کہا کہ سیکرٹری سینیٹ یہ آپ کی ذمہ داری ہے کہ پولنگ بوتھ کے پیچھے کیمرا نہ لگا ہو۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.