بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

یہ عمران خان کی دشمنی میں اندھے ہوچکے، شبلی فراز

وزیر اطلاعات سینیٹر شبلی فراز کا کہنا ہے کہ ‏کشمیری بھائیوں سے یکجہتی کے دن بھی مریم نواز بغض عمران میں مبتلا رہیں۔

سینیٹر شبلی فراز نے سوشل میڈیا پر ایک بیان میں کہا ہے کہ یہ عمران خان کی دشمنی میں اندھے ہو چکے ہیں، انہیں نا تو کشمیرکاز سے دلچسپی ہے اور نہ ہی ملکی مفاد عزیز ہے۔

وزیر اطلاعات نے مزید کہا کہ قومی مفاد پر ذاتی مفادات کو ترجیح دینا ان کا ہمیشہ سے شیوہ رہا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.