جمعرات 8؍ شوال المکرم 1442ھ20؍مئی 2021ء

یہ اختلافات ہیں، PDM ٹوٹی نہیں ہے، سلیم مانڈوی والا

سابق ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سلیم مانڈوی والا کا کہنا ہے کہ میں نہیں سمجھتا پی ڈی ایم ٹوٹی ہے، یہ اختلافات ہیں، معافی مانگنے سے کوئی چھوٹا نہیں ہوتا، اگر نوٹس بھیج کر غلطی ہوئی ہے تو معافی مانگ لیں۔

احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سلیم مانڈوی والا نے بتایا کہ آج احتساب عدالت میں پانچویں پیشی تھی، نیب نے جوش وخروش سے ریفرنس دائر تو کیا لیکن کوئی شواہد پیش نہ کرسکا۔

سلیم مانڈوی والا نے کہا کہ نیب کا مقصد یہی ہے کہ آپ پلی بارگین کرلیں اور عدالت نہ آنا پڑے، دو سال بعد ریفرنس دائر ہوا اور اب بھی نیب عدالت سے وقت مانگ رہا ہے، سب کو معلوم ہوگیا ہے کہ نیب کس طرح کا ادارہ ہے۔

سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ اپوزیشن ( پی ڈی ایم ) کو اب پیپلز پارٹی پر اعتماد نہیں رہا۔

انہوں نے کہا کہ لوگ نیب کی وجہ سے خودکشیاں کرتے ہیں ملک چھوڑ کر چلے جاتے ہیں،بزنس مین پریشان ہیں کہ ہماری جان کب چھوٹے گی، نیب تو کسی ثبوت کے بغیر ہی آدمی کو گرفتار کر لیتا ہے،یہ کس قسم کا ادارہ ہے جو ملک کو تباہ کر رہا ہے۔

وزیرثقافت خیبرپختونخوا شوکت یوسفزئی نے کہا ہے کہ اپوزیشن اتحاد (پی ڈی ایم) مرچکا، مولانا فضل الرحمٰن نہ ادھر کے رہے اور نہ اُدھر کے رہے۔

سلیم مانڈوی والا کا کہنا تھا کہ کسی پارٹی کو حق نہیں کہ دوسری کو شوکاز نوٹس جاری کرے، مولاناصاحب پہلے ایسی باتیں کرتے تو کوئی پارٹی پی ڈی ایم چھوڑ کر نہ جاتی۔

انہوں نے کہا کہ میں نہیں سمجھتا پی ڈی ایم ٹوٹی ہے، یہ اختلافات ہیں، بلاول صاحب اور اے این پی کو نوٹس دینا غلطی تھی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.