جمعرات17؍ شعبان المعظم 1442ھ یکم اپریل 2021ء

یہاں کسی کو اسرائیل کا اور کسی کو کہیں کا آدمی بنادیا جاتا ہے، شہزاد رائے

جیونیوز کے پروگرام ’کیپیٹل ٹاک‘ میں اپنے گانے کی لانچنگ کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے شہزاد رائے نے کہا کہ یہاں ہر کسی کے لیے کچھ نہ کچھ کہہ دیا جاتاہے کہ وہ اسرائیل کا آدمی ہے، وہ آئی ایم ایف کا آدمی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ملک میں شک کی فضا پیدا ہوگئی ہے، لگتاہے ملک میں 22 کروڑ مشکوک افراد گھوم رہے ہيں۔

شہزاد  رائے نے کہا کہ یہ سلسلہ ختم ہونا چاہیے اور شفافیت آنی چاہیے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.