اتواریکم رجب المرجب 1442ھ 14؍ فروری2021ء

یکم فروری سے تمام تعلیمی ادارے کھولنے کا فیصلہ

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے ملک بھر میں یکم فروری سے تمام تعلیمی سرگرمیاں بحال کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر کی زیر صدارت نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کا اجلاس ہوا جس میں دوسرے مرحلے میں تعلیمی ادارے کھولنے کے فیصلے کی توثیق کی گئی۔

ای سی او سی کے مطابق پرائمری اور مڈل کلاسز یکم فروری سے شروع ہوں گی جبکہ ملک بھر میں یونیورسٹیز یکم فروری سے کھل جائیں گی۔ این سی او سی کا کہنا ہے کہ کراچی، حیدر آباد، لاہور اور پشاور میں ایک دن میں 50 فیصد طلبا کلاسز اٹینڈ کریں گے۔

The post یکم فروری سے تمام تعلیمی ادارے کھولنے کا فیصلہ appeared first on Urdu News – Today News – Daily Jasarat News.

بشکریہ جسارت
You might also like

Comments are closed.