لاہور کی ایک یونیورسٹی سے بےدخل کیے جانے والا نوجوان شہریار وفاقی وزیر فواد چوہدری کی حمایت پر خوش ہے۔
فواد چوہدری کے ٹوئٹ پر ردعمل دیتے ہوئے شہریار نے کہا کہ ’فواد چوہدری سر میں آپ کی حمایت کا شکرگزار رہوں گا۔‘
نوجوان نے اپنے ٹوئٹ میں وفاقی وزیر کیلئے بھی نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی ترقی کیلئے آپ کا کام بھی قابلِ ستائش ہے۔
خیال رہے کہ لاہور کی نجی یونیورسٹی میں لڑکی کے لڑکے کو کھلے عام پروپوز کرنے پر یونیورسٹی سے نکالے جانے کے معاملے پر وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے بھی ردعمل دیا تھا۔
فواد چوہدری نے کہا کہ مرضی سے شادی ہر لڑکی کا بنیادی حق ہے، اسلام عورتوں کو جو حقوق دیتا ہے مرضی کی شادی ان حقوق میں مرکزی حیثیت رکھتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ یونیورسٹی انتظامیہ اپنے فیصلے پر نظرثانی کرے، لڑکیوں کو پراپرٹی سمجھنا اسلام کے خلاف ہے۔
اب یہ خبر بھی سامنے آئی ہے کہ یونیورسٹی سے نکالے جانے والے جوڑے نے شادی کرلی ہے۔
سوشل میڈیا پر ’جنگ لاہور‘ کی ایک خبر زیرگردش ہے جس میں کہا گیا ہے کہ یونیورسٹی میں اظہار محبت کی بنا پر نکالے جانے والا جوڑا رشتۂ ازدواج میں منسلک ہو گیا۔
Comments are closed.