جمعرات 8؍ شوال المکرم 1442ھ20؍مئی 2021ء

یونیفارم میں خواتین نے اپنی صلاحیتیں منوائی ہیں: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ

چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا ہے کہ پاکستانی خواتین نے قوم کی عزت اور وقار میں اضافے کیلئے بے پناہ خدمات سر انجام دی ہیں، یونیفارم میں خواتین نے اپنی صلاحیتیں منوائی ہیں۔

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے یومِ خواتین پر جاری پیغام  میں کہا کہ پاکستانی خواتین کورونا کے خلاف جنگ میں بھی پیش پیش ہیں۔

جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ یونیفارم میں خواتین نے قوم اور انسانیت کی بڑی خدمت کی ہے ، خواتین بہت قابل عزت و تکریم ہیں۔

خیال رہے کہ پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج یوم خواتین منایا جارہا ہے۔ 

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.