جمعرات 8؍ شوال المکرم 1442ھ20؍مئی 2021ء

یوسف رضا گیلانی کا اپوزیشن لیڈر بننا گھاٹے کا سودا ہے، امیر مقام

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما امیر مقام کہتے ہیں کہ پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے یوسف رضا گیلانی کا اپوزیشن لیڈر بننا گھاٹے کا سودا ہے۔

کراچی میں قومی اسمبلی کے حلقے این اے 249 میں مسلم لیگ (ن) کی انتخابی مہم کے سلسلے میں مسلم لیگ ن خیبر پختون خواہ کے صدر امیر مقام نے انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پیپلز پارٹی نے نیا الائنس بنا لیا ہے۔

امیر مقام نے کہا کہ جن پارٹیوں اور لیڈروں نے پی ڈی ایم کا ساتھ دیا وہ ہیرو ہیں اور جو ساتھ نہیں دیں گے وہ زیرو ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ کٹھ پتلی حکومت کو نہ آج مانتے ہیں نا کل مانیں گے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.