یورپی یونین کی سفیر آندرولہ کمینارا نے حکومت پنجاب کو واٹر ویسٹ مینجمنٹ کے حوالے سے تکنیکی معاونت کی پیشکش کی ہے، جبکہ وزیراعلیٰ پنجاب نے ای یو کے ساتھ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کی خواہش کا اظہار کیا۔
وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے یورپی یونین کی سفیر آندرولہ کمینارا نے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور اور مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
یورپی یونین کی سفیر کی جانب سے واٹر ویسٹ مینجمنٹ کے حوالے سے تکنیکی معاونت کی پیشکش کی گئی۔
ملاقات میں باہمی تعاون کو فروغ دینے کے لیے ورکنگ گروپ تشکیل دینے پر بھی اتفاق ہوا۔
اس ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ پاکستان اور یورپی یونین کے درمیان دوستانہ تعلقات ہیں۔
انھوں نے کہا کہ سماجی شعبوں کی بہتری کے لیے یورپی یونین کے تعاون کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔
وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ یورپی یونین پاکستان کا ایک بڑا تجارتی پارٹنر ہے، اس کے ساتھ تعلقات کو مزید مضبوط بنانا چاہتے ہیں۔
اس موقع پر سفیر یورپی یونین کی سفیر آندرولہ کمینارا کا کہنا تھا کہ پاکستان نے جی ایس پی پلس کے حوالے سے مثبت پیش رفت کی ہے۔
انھوں نے یہ بھی کہا کہ پنجاب حکومت کے ساتھ واٹر ویسٹ مینجمنٹ کے حوالے سے تعاون کے لیے تیار ہیں۔
Comments are closed.