بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

ہم امن کیلئے دو قدم آگے بڑھنے کیلئے تیار ہیں، وزیر اعظم

وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ ہم امن کےلیے دو قدم آگے بڑھنے کے لیے تیار ہیں۔

وزیراعظم عمران خان نے یوم یکجہتی کشمیر سے متعلق اپنے بیان میں کہا کہ پاکستان ہمیشہ کشمیریوں کے حق خود ارادیت کی جدوجہد میں اُن کے ساتھ رہے گا۔

انہوں نے کہا کہ بھارت اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق مسئلہ کشمیر کو حل کرنے میں سنجیدہ ہے تو ہم 2 قدم آگے بڑھائیں گے۔

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ امن اور استحکام کی ہماری خواہش کو کمزوری نہ سمجھا جائے، بھارت 7 دہائیوں سے کشمیریوں کے جذبہ آزادی کو دبانے میں ناکام رہا ہے۔

اُن کا مزید کہنا ہے کہ کشمیری نوجوان تحریک آزادی کو آگے بڑھائے ہوئے ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.