اتوار22؍ رجب المرجب 1442ھ 7؍مارچ2021ء

ہمارا دامن صاف ہے، کوئی غیرملکی فنڈنگ حاصل نہیں کی، وزیر اعظم عمران خان

وزیر اعظم کی سربراہی میں ہونے والے  پارٹی رہنماؤں اور ترجمانوں کے اجلاس میں فارن فنڈنگ، سینیٹ الیکشن اور قبضہ مافیا کے خلاف ایکشن پر بریفنگ دی گئی۔

عمران خان نے کہا کہ تحریک انصاف نے 40 ہزار سے زائد ڈونرز کی تفصیلات جمع کروادی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ فارن فنڈنگ میں دوسری جانب سے کسی ڈونرکی تفصیلات جمع نہیں کروائی گئی۔

 وزیراعظم نے کہا کہ ن لیگ، پی پی سمیت دیگر جماعتیں اب الیکشن کمیشن کو حساب دیں۔

عمران خان نے کہا کہ نواز شریف سیاست میں پیسا لائے، اسامہ بن لادن سے پیسے لیے،  قبضہ مافیا کے ذریعے نواز شریف نے اپنی اے ٹی ایم بنائی، کھوکھر برادران  ن لیگ کے اے ٹی ایم ہیں۔

وزیراعظم  نے  لاہور میں قبضہ مافیا کے خلاف سخت اقدامات کرنے  کی ہدایت کی۔

انہوں نے کہا کہ سینیٹ انتخابات شفاف بنانے کیلئے ترمیم کررہے ہیں، اپوزیشن ترمیم کی مخالفت کر کے خود کو بےنقاب کر رہی ہے۔

 وزیراعظم نے کہا کہ پی ڈی ایم کے غبارے سے ہوا نکل چکی ہے، ہمیں ان سے کوئی خطرہ نہیں ہے۔

عمران خان نے کے پی حکومت کو مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ خیبرپختوخوا اپنے ہر شہری کو یونیورسل ہیلتھ کوریج دینے والا پہلا صوبہ بن گیا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.