وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ ایک لاکھ 55 ہزار ایکڑ زمین واگزار کرائی گئی ہے، ہرقسم کے مافیا کے خلاف سرگرم عمل ہیں۔
سردار عثمان بزدار نے معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان کے ہمراہ پریس کانفرنس کے دوران کہا ہے کہ شوگر مافیا، منہگائی مافیا، قبضہ مافیا سب کے خلاف بلا امتیاز کارروائی کی گئی، 403 ایف آئی آر پنجاب میں درج کی گئی ہیں۔
سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ31 اضلاع میں کارروائی کی، 12ہزار 318 ایکڑ سرکاری زمین واگزار کرائی ہے اور 97 افراد کو گرفتار بھی کیا گیا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی حکومت عوام کے تحفظ کے لیے کام کر رہی ہے، قبضہ مافیا کے خلاف ایک ایک انچ زمین واگزار کرانے تک کارروائی جاری رہے گی۔
وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ سرکاری اراضی واگزار کرا کے عوامی فلاح کے منصوبے لائیں گے۔
Comments are closed.