
سابق کپتان وسیم اکرم باضابطہ طور پر پی سی بی ہال آف فیم میں شامل ہونے پر مبارکباد کے پیغامات موصول ہورہے ہیں۔
گزشتہ دنوں آئی سی سی ہال آف فیم کے رکن سر ویوین رچرڈز نے اعزازی کیپ اور فریم پیش کی۔
وقار یونس نے ساتھی کرکٹر اور اپنے دوست کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے لکھا تھا کہ پرائڈ آف پرفارمنس ، ہلال امتیاز، بین الاقوامی کرکٹ میں 916 وکٹیں اور اس کے ساتھ ساتھ آئی سی سی اور پی سی بی کی جانب سے ہال آف فیم میں شامل کیا جانا یہ سب لیجنڈ کو ہمیشہ کے لئے امر بنا دیتا ہے۔
وقار یونس کے ٹوئٹ پر بھارت کے سابق اسپنر ہربھجن سنگھ نے وسیم اکرم کو ’گیم کا لیجنڈ‘ اور عظیم ترین قرار دیا اور مبارکباد دی۔
وسیم اکرم نے ہربھجن سنگھ کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ امید ہے آپ بھی جلد یہاں تک پہنچ جائیں گے۔
وسیم اکرم نے باضابطہ طور پر پی سی بی ہال آف فیم میں شامل ہونے پر کہا کہ اعزاز کو سر ویوین رچرڈز سے اپنے ہوم وینیو پر وصول کرنے پر فخر ہے، سابق کھلاڑیوں کو سراہنے کے لیے اس اقدام پر پی سی بی کے معترف ہیں۔
Comments are closed.