بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

ہرات میں طالبان کا حملہ، 5 افغان سیکیورٹی اہلکار ہلاک

افغان صوبے ہرات میں طالبان کے حملے میں 5 افغان سیکیورٹی اہلکار ہلاک ہوگئے۔

کابل سے افغان حکام کے مطابق حملے میں پولیس ہیڈکوارٹر کی عمارت کو نقصان پہنچا۔ جوابی کارروائی میں 9 طالبان بھی مارے گئے۔

ادھر افغان میڈیا کے مطابق افغان امن عمل کے لیے امریکی نمائندہ خصوصی زلمے خلیل زاد کابل پہنچے ہیں۔ 

افغان میڈیا کا کہنا ہے کہ زلمے خلیل زاد افغان صدر اشرف غنی و دیگر افغان حکام سے ملاقات کریں گے۔ ان ملاقاتوں میں افغان امن عمل پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.