
کراچی میں جاری تیرہویں قومی ویمن فٹبال چیمپئن شپ میں ہائی لینڈرز فٹبال کلب نے مسلسل چوتھی کامیابی حاصل کرکے ’گروپ ڈی‘ میں پہلی پوزیشن یقینی بنالی، ایف سی کراچی اور محسن گیلانی کلب نے بھی اپنا آخری گروپ میچ جیت لیا۔
تیرہویں قومی ویمن فٹبال چیمپئن شپ کے دسویں روز ’گروپ ڈی‘ میں ہائی لینڈرز کلب نے ایم یو کے کلب کو 14 گولز سے ہرایا۔
فاتح ٹیم کی جانب سے ماروی بیگ اور نزالیہ صدیقی نے تین، تین جبکہ فریحہ نے دو گول کیے۔
اس گروپ کے ایک اور میچ میں محسن گیلانی ایف سی نے نواں شہر یونائیٹڈ کو1-4 سے ہرایا، جہاں فاتح ٹیم کی عریبہ صدیقی نے دو، جبکہ عائشہ اور زاہرہ نے ایک، ایک گول کیا، نواں شہر کی مسکان کاظمی نے گول کیا جو ان کی ٹیم کا ٹورنامنٹ میں پہلا گول تھا۔
اس سے قبل ’گروپ سی‘ کے ایک میچ میں ایف سی کراچی نے ینگ رائزنگ اسٹارز کو 1-3 سے شکست دی، جہاں زوہا عدنان نے دو گول کیے۔
گروپ سی کے آخری میچ میں پہلی بار کھیلنے والی ریاض کامل ایف سی نے نسبتاً تجربہ کار ٹیم جافا کے خلاف مقابلہ بغیر کسی گول کے برابر کیا۔
Comments are closed.