پاکستان سپر لیگ سکس کے آٹھویں میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے جارحانہ بیٹسمین اعظم خان نے پشاور زلمی کے فاسٹ بالر وہاب ریاض کی گیند پر چھکا مار کر بال کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم سے باہر پھینک دی تھی جس پر اعظم خان نے بتایا ہے کہ شاٹ مارنے کے بعد کپتان سرفراز نے ان سے کہا کہ تو نے بال گراؤنڈ کے باہر مار دی۔
اعظم خان نے ایک آن لائن انٹرویو کے دوران بتایا کہ میں نے سرفراز احمد کی بات پر جواب دیا کہ اچھا ٹائم ہوگیا بال باہر چلی گئی جس کے بعد سرفراز نے میرے سر پر ہاتھ مار کر خوشی کا اظہار بھی کیا تھا۔
اعظم خان نے اپنے اس اونچے چھکے سے متعلق بتایا کہ وہ بال کافی اچھی مڈل ہوگئی تھی۔ وہاب ریاض بہت تیز بالنگ کرتے ہیں۔ شاٹ کھیلنے کے بعد میں نے بس ایک نظر بال کو دیکھا اور اس کے بعد میں سیدھا سرفراز بھائی کے پاس چلا گیا۔
اعظم خان نے بتایا کہ میں نے تو ’ری پلے‘ میں دیکھا کہ بال گراؤنڈ سے باہر چلی گئی تھی۔
واضح رہے کہ اس میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز پشاور زلمی کے خلاف میچ جیتنے میں ناکام رہی تھی۔
Comments are closed.