سیکرٹری جنرل پیپلز پارٹی سید نیر بخاری نے کہا ہے کہ گھمبیر مسائل کا حل صرف اور صرف نئے انتخابات میں ہے، حکمران اپوزیشن کو دبانے کے لیے دن رات منصوبہ بندی میں مصروف ہیں۔
سید نیر بخاری نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ بین الاقوامی مالیاتی اداروں کی کڑی شرائط پر بجلی صارفین پر 150 ارب روپے سرچارج ڈال دیا گیا۔
نیر بخاری نے کہا کہ پارلیمنٹ بے توقیر ہے اور صدر ہاؤس آرڈینینس فیکٹری بنا دیا گیا ہے، اسٹیٹ بینک بری ترین طرز حکمرانی دور میں نئے ٹیکسوں سے مزید مہنگائی کا اعلان کر رہا ہے۔
اُنہوں نے کہا کہ مہنگائی کی سونامی میں ڈوبے عوام الناس کو میسر تمام ریلیف اور سبسڈیز ختم کی جا رہی ہیں، آئی ایم ایف کے دباؤ پر بجلی گیس پٹرول قیمتوں میں مسلسل اضافے سے صنعتیں بند اور برآمدات متاثر ہیں۔
نیر بخاری نے یہ بھی کہا کہ زرعی اجزاء کھاد کی قیمتوں میں اضافہ نے کسانوں کی کمر توڑ دی ہے، صوبوں کے وسائل روک کر انسانی ترقی کو تباہی سے دوچار کر دیا گیا ہے۔
نیر بخاری نے مزید کہا کہ عوام الناس پوچھتے ہیں مہنگی بجلی گیس بل جلانے والے عمران خان کہاں سو رہے ہیں۔
Comments are closed.