بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

گوادر پورٹ پر تیزی سے کام ہورہا ہے، عاصم سلیم باجوہ

چیئرمین چین پاکستان اقتصادی راہداری اتھارٹی عاصم سلیم باجوہ کا کہنا ہے کہ سی پیک منصوبوں کی فہرست شیئر کردیں گے، گوادر پورٹ پر تیزی سے کام ہو رہا ہے۔

عاصم سلیم باجوہ نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ ہم اپنی مدد آپ سے اپنی تعمیر کا عزم رکھتے ہیں، سی پیک منصوبے کو مکمل کرنے کے لیے ملکی اعلیٰ قیادت پر عزم ہے، سی پیک کے پہلے مرحلے میں کئی اہم منصوبے مکمل ہوئے۔

عاصم سلیم باجوہ نے کہا ہے کہ ویسٹرن روٹ پر چینیوں کے ساتھ مل کر کام کر رہے ہیں، آئندہ تین سال میں تمام روٹس فعال ہوجائیں گے، ویسٹرن لائن کے فعال ہونے سے غربت کا خاتمہ ہوگا، روگار فراہمی کے لیے افرادی قوت کی تربیت ضروری ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ سی پیک کے دوسرے مرحلے میں کام جاری ہیں،  اسپیشل اکانومک زون میں سرمایہ کاروں کی بڑی دلچسپی ہے، منسٹری آف میری ٹائم کے ساتھ مل کر کام کررہے ہیں۔

عاصم سلیم باجوہ کا کہنا تھا کہ ہم ملک کے ہر چیمبر آف کامرس میں جا کر مشاورت کر رہے ہیں، ملکی چیمبرز سے مشاورت کا آغاز کر دیا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.