گزشتہ 7 روز کے دوران سندھ پولیس کے 94 پولیس افسران و اہلکار عالمی وبا کورونا وائرس کا شکار ہوگئے۔
ترجمان سندھ پولیس کے مطابق کورونا وائرس سے متاثرہ پولیس افسران اور اہلکاروں کی تعداد 6250 ہوگئی ہے جبکہ کورونا کے باعث 24 پولیس افسران اور اہلکار انتقال کرگئے ہیں۔
ترجمان سندھ پولیس نے بتایا کہ کورونا وائرس سے متاثرہ 122 پولیس افسران اور اہلکار زیرعلاج ہیں۔
اُن کا مزید کہنا تھا کہ کورونا وائرس سے متاثرہ 6104 پولیس افسران اور اہلکار صحتیاب ہوچکے ہیں۔
واضح رہے کہ سندھ میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد دوسرے صوبوں سے زیادہ 2 لاکھ61 ہزار 179 ہو چکی ہے، جبکہ کُل اموات 4 ہزار453ہو گئیں۔
دوسری جانب ملک بھر میں کورونا وائرس سے انتقال کرنے والوں کی مجموعی تعداد 13 ہزار 508 ہو گئی ہے جبکہ کُل مریضوں کی تعداد 6 لاکھ5 ہزار 200 ہو چکی ہے۔
Comments are closed.