بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

گجرات: کورونا میں اضافہ، 2 مقامات پر اسمارٹ لاک ڈاؤن

محکمۂ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر پنجاب نے کورونا وائرس کے بڑھتے کیسز کے پیشِ نظر گجرات کے 2 مقامات پر اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کر دیا۔

اس حوالے سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق عسکری 10 بلاک اے کی گلی نمبر دو اور چار میں اسمارٹ لاک ڈاؤن لگایا گیا ہے

نوٹیفکیشن کے مطابق کورونا وائرس کے کے بڑھتے کیسز کے باعث گجرات کے علاقوں عقبی گلی جامعہ مسجد سوہال گورسیاں اور ایڈن سٹریٹ رحمٰن شہید روڈ میں اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کر دیا گیا ہے۔

سیکریٹری صحت محمد عثمان کے مطابق اسمارٹ لاک ڈاؤن لگانے کا مقصد ان علاقوں سے کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.