بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

گاڑی میں سوار کتے کی وڈیو پر گورنر سندھ کا ردعمل آگیا

کراچی: گورنر سندھ عمران اسماعیل نے گورنر ہاؤس کی گاڑی میں سوار کتے کی سیر کرتے سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی وڈیو پر ردعمل آگیا۔

گورنر سندھ عمران اسماعیل نے گزشتہ روز سرکاری گاڑی میں سوار کتے کی سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی وڈیو پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ آج گونرہاوَس کی گاڑی کی ایک اور ویڈیو وائرل ہوئی جس میں بتایا جارہا ہے کہ گورنر ہاوَس کی گاڑی میں کتے کو گھمایا جارہا ہے۔

عمران اسماعیل نے کہا کہ ویڈیو جاری کرکے انتہائی غیر سنجیدہ حرکت کی گئی لیکن اصل میں گاڑی میں میری بیٹی اور اہلیہ موجود تھیں۔

گورنر سندھ عمران اسماعیل نے اپنے وڈیو پیغام میں وضاحت دیتے ہوئے کہا کہ فیملی کی گاڑی کی ویڈیو  بنا کرانتہائی بری حرکت کی گئی جبکہ گاڑی کے آگے پولیس موبائل سیکیورٹی کے تحت تھی۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز سوشل میڈیا پر گورنر ہاؤس کی ایک گاڑی میں کتے کے سیر کرنے کی وڈیو وائرل ہوئی تھی جسے سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا ہے۔

The post گاڑی میں سوار کتے کی وڈیو پر گورنر سندھ کا ردعمل آگیا appeared first on Urdu News – Today News – Daily Jasarat News.

بشکریہ جسارت
You might also like

Comments are closed.