بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

کیپٹن صفدر نے نیب طلبی کا نوٹس ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا

پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما کپٹن ریٹائرڈ محمد صفدر نے نیب لاہور کا 10مارچ کی طلبی کا نوٹس ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا۔

کیپٹن صفدر نے اپنی درخواست میں کہا ہے کہ نیب لاہور نے آمدن سے زائد اثاثوں کے کیس میں 10 مارچ کو بلایا ہے۔

رہنما مسلم لیگ ن نے کہا کہ آمدن سے زائد اثاثوں کی انکوائری نیب پشاور میں بھی زیر التوا ہے، ایک ہی معاملے پر دو صوبوں میں انکوائری نہیں چل سکتی۔

لاہور ہائیکورٹ نے نوٹس جاری کرتے ہوئے نیب سے 29 مارچ تک جواب طلب کرلیا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.