مسلم لیگ (ن) پنجاب کی ترجمان عظمیٰ بخاری کا سینیٹ پولنگ بوتھ میں کیمروں کی موجودگی پر کہنا ہے کہ سینیٹ کے پولنگ بوتھ میں کیمرے لگا کر سلطنت شغلیہ نے ایوان بالا کی تضحیک کی ہے۔
عظمیٰ بخاری نے پاکستان تحریک انصاف کی رہنما ڈاکٹر فردوس عاشق کے بیان پر رد عمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ جس شخص کو اپنے سینیٹرز پر اعتماد نہیں قوم اس پر اعتماد کیسے کرسکتی ہے؟ چیئرمین سینیٹ کا الیکشن، عمران خان بیگانی شادی میں عبداللّٰہ دیوانہ کے مترادف ہیں۔
عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ خود کو طاقتور وزیراعظم کہنے والا اپنا چیئرمین کھڑا کرسکتاہے نہ اپنا ڈپٹی چیئرمین۔
انہوں نے مزید کہا کہ وزیر اعظم عمران خان نے چیئر مین بی این پی اور ڈپٹی چیئرمین ن لیگ سے ادھار لیا، لوٹے ہمیشہ لوٹے ہی رہتے ہیں یہ کبھی سونے کے چمچے نہیں بن سکتے۔
عظمیٰ بخاری کا اپنے بیان میں مزید کہنا تھا کہ آج یوسف رضاگیلانی اور عبدالغفور حیدری کی فتح کا دن ہے۔
Comments are closed.