بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

کیمرے ’ففتھ جنریشن وار‘ لڑنے کیلئے لگائے گئے ہیں، پرویز رشید

مسلم لیگ ن کے رہنما پرویز رشید کا سینیٹ بوتھ میں کیمروں کی موجودگی پر کہنا ہے کہ سینیٹ پولنگ بوتھ پر کیمرے ’ففتھ جنریشن وار‘ لڑنے کے لیے لگائے گئے ہیں۔

پرویز رشید نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ اوپن بیلٹ نہیں تو فوٹو بیلٹ سے ہی کام چلاؤ اور اگر فوٹو بیلٹ کام نہ کرے تو صرف بیلٹ سے کام لیا جائے۔

پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما و سینیٹر فیصل جاوید خان کا کہنا ہے کہ سینیٹ اجلاس میں ایوان کے اندر پولنگ بوتھ کے اندر کیمروں کے سامنے آنے پر کہنا ہے کہ کیمرہ جس نے ڈھونڈا ہے اس نے لگایا ہے۔

پرویز رشید نے کہا ہے کہ بیلٹ چاہے کوئی سا بھی ہو چل جائے گا۔

واضح رہے کہ سینیٹ اجلاس کے دوران اپوزیشن نے پولنگ بوتھ میں کیمرہ لگا ہونے پر شدید احتجاج کیا ہے اور بوتھ اکھاڑ کر سیکریٹری سینیٹ کی نشست پر رکھ دیا جس کے بعد پریزائیڈنگ آفیسر مظفر حسین شاہ کی جانب سے پولنگ بوتھ دوبارہ بنانے کا حکم دے دیا گیا ہے۔

سینیٹ اجلاس میں ایوان کے اندر اپوزیشن نے احتجاج کیا، مصدق ملک اور مصطفیٰ نواز کھوکھر نے کہا کہ پولنگ بوتھ کے اندر دو کیمرے لگے ہوئے ہیں، اپوزیشن ارکان نے پولنگ بوتھ اکھاڑ کر سیکریٹری سینیٹ کی نشست پر رکھ دیا۔

پریزائیڈنگ آفیسر مظفر شاہ نے کہا ہے کہ پولنگ بوتھ دوبارہ بنے گا اور کوئی بھی فریق پولنگ بوتھ کو دیکھ سکے گا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.