بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

کیا پاکستان اور برطانیہ کے درمیان حوالگی ملزمان کے معاہدے پر اتقاق ہوگا؟

اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد اور برطانوی ہائی کمشنر ڈاکٹر کرسچین ٹرنر نے مجرموں کی حوالگی کے معاہدے کو جلد مکمل کرنے پر اتفاق کیا ہے جبکہ شیخ رشید کا کہناتھا کہ ایسے اقدامات کرنے چاہیے کہ جرم کرنیوالے شخص کو کہیں پناہ نہ ملے۔

تفصیلات کے مطابق وزیرداخلہ شیخ رشید سے برطانیہ کے ہائی کمشنر ڈاکٹر کرسچین ٹرنر کی ملاقات ہوئی  اور ملاقات میں دوطرفہ تعلقات اورباہمی دلچسپی کے امور پر بات چیت کی گئی جبکہ مجرمان کی حوالگی سے متعلق معاہدے کے حوالے سے پیش رفت کا جائزہ بھی لیا گیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیر داخلہ اور برطانوی ہائی کمشنر نے معاہدے کو جلد مکمل کرنے پر اتفاق ہوا  ہے  جبکہ وزیرداخلہ شیخ رشید کا  کہناتھاکہ برطانیہ کےساتھ تعلقات بہت دیرینہ ہیں ، دونوں ملکوں کے لوگوں کے درمیان تعلقات بہت مضبوط ہیں۔

شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ برطانیہ کی مثبت سیکیورٹی ایڈوائس سےملک کوبہت فائدہ ہوا ہے اور پاکستان کا بیرونی دنیامیں تاثربہترہوا ، بدقسمتی ہےپیسہ لوٹنے والے بڑے ملکوں میں پناہ لیتےہیں۔

وزیر داخلہ کا مزید کہناتھا کہ ایسے اقدامات کرنے چاہیے جرم کرنیوالے شخص کو کہیں پناہ نہ ملے جبکہ پاکستان اور برطانیہ کےدرمیان رابطےتیز کرنےکی ضرورت ہے۔

دوسری جانب  برطانیہ کے ہائی کمشنر ڈاکٹر کرسچین ٹرنر کا کہنا تھا کہ کورونا کنٹرول کرنےسےمتعلق پاکستان کےانتظامات اطمینان بخش ہیں اور پاکستان کی داخلی سیکیورٹی بہت تسلی بخش ہے جبکہ تجارت بڑھانے کیلئے اقدامات کوتیزکرنےکی ضرورت ہے اور برٹش ایئرویز اور ورجن ائیرلائنز چلنے سے تجارت اور سیاحت کو فروغ ملے گا۔

واضح رہے وفاقی وزیر داخلہ اور برطانوی ہائی کمشنر کا معاہدے کو جلد مکمل کرنے پر اتفاق ہوا ہے۔

The post کیا پاکستان اور برطانیہ کے درمیان حوالگی ملزمان کے معاہدے پر اتقاق ہوگا؟ appeared first on Urdu News – Today News – Daily Jasarat News.

بشکریہ جسارت
You might also like

Comments are closed.