لاہور کی نجی یونیورسٹی میں لڑکی اور لڑکے کو کھلے عام ایک دوسرے کو شادی کے لیے پروپوز کرنا مہنگا پڑ گیا۔ ویڈیو وائرل ہونے پر انتظامیہ نے دونوں کو یونیورسٹی سے نکال دیا۔
نجی یونیورسٹی کی انتظامیہ نے تعلیمی ادارے کی حدود میں لڑکی کے لڑکے کو شادی کے لیے پروپوز کرنے کی ویڈیو وائرل ہونے کے معاملے پر قدم اٹھا لیا۔
یونیورسٹی انتظامیہ کے مطابق لڑکی اور لڑکے دونوں ہی کو تعلیمی ادارے کے قوانین کی خلاف ورزی پر نکال دیا گیا ہے۔
یونیورسٹی انتظامیہ نے طالبہ کی طرف دیگر کلاس فیلوز کی موجودگی میں لڑکے کو پروپوز کرنے کے عمل پر انہیں نکالنے کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا ہے۔
گزشتہ روز نجی یونیورسٹی کی طالبہ نے یونیورسٹی کی حدود میں دیگر کلاس فلیوز کے سامنے لڑکے کو پروپوز کیا تھا، جس کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر زیر گردش ہیں۔
طالب علم نے ساتھی طالبہ کی جانب سے پھول پیش کیے جانے پر اُسے قبول کرتے ہوئے شادی کا پروپوزل قبول کرلیا تھا۔
نوٹیفکیشن کےمطابق یونیورسٹی انتظامیہ نے لڑکی اور لڑکے سے جواب طلبی کی مگر وہ پیش نہ ہوئے۔ انتظامیہ نے یک طرفہ کاروائی کرتے ہوئے دونوں کو یونیورسٹی سے نکال دیا۔
Comments are closed.