
صوبہ خیبرپختونخوا کے شہر کوہاٹ میں قتل کی جانے والی 4 سالہ بچی کی سی سی ٹی وی ویڈیو کوہاٹ پولیس نے حاصل کر لی۔
پولیس ذرائع کے مطابق ویڈیو میں بچی برقع پوش خاتون کے ساتھ جاتی نظر آ رہی ہے۔
انسپکٹر جنرل خیبرپختون خوا پولیس ثنااللّٰہ عباسی نے اس واقع سے متعلق جیونیوز سے گفتگو کے دوران کہا ہے کہ کوہاٹ میں بچی کے قتل کیس میں اہم شواہد ملے ہیں، تفتیش تیزی سے جاری ہے ملزمان کو ہرصورت گرفتار کیا جائے گا۔
ثنااللّٰہ عباسی نے کہا ہے کہ کوہاٹ میں بچی کے قتل کے کیس میں 36 مشتبہ افراد کو حراست میں لیا گیا ہے جبکہ صوبے میں اس سے پہلے اس قسم کے تمام کیسز میں ملزمان کو گرفتار کیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ کوہاٹ سے بدھ کو لاپتہ ہونے والی بچی کی لاش نالے سے ملی تھی۔
Comments are closed.