بدھ4؍ رجب المرجب 1442ھ 17؍فروری 2021ء

کوسٹ گارڈز کی کارروائی، کروڑوں کی منشیات برآمد، 4 اسمگلرز گرفتار

پاکستان کوسٹ گارڈز نے کارروائی کرتے ہوئے کروڑوں روپے مالیت کی منشیات برآمد کر لی جبکہ 4 اسمگلروں کو گرفتار کر لیا۔

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) سندھ ہائی کورٹ کے جسٹس نظر…

پاکستان کوسٹ گارڈز کے ترجمان کے مطابق ویندر میں ناکہ کھاری چیک پوسٹ پر دورانِ چیکنگ کوچ سے 43 اعشاریہ 80 کلو گرام کرسٹل، 37 اعشاریہ 65 کلو گرام چرس، 29 اعشاریہ 80 کلو گرام ہیروئن، 12 اعشاریہ 30 کلوگرام آئس اور 6 اعشاریہ 15 کلو گرام افیون برآمد کر لی۔

ترجمان پاکستان کوسٹ گارڈز کا کہنا ہے کہ مذکورہ کارروائی میں یہ منشیات اسمگل کرنے والے 4 اسمگلرز کو گرفتار بھی کیا گیا ہے۔

کراچی(اسٹاف رپورٹر) پاکستان کوسٹ گارڈزنے…

پاکستان کوسٹ گارڈز کے ترجمان کا کہنا ہے کہ پسنی کے علاقے شادی کور میں پہاڑوں کے درمیان چھپائی گئی 280 کلو گرام اعلیٰ کوالٹی کی چرس برآمد کی گئی ہے۔

ترجمان پاکستان کوسٹ گارڈز کا مزید کہنا ہے کہ پہاڑوں کے درمیان چھپائی گئی یہ منشیات بیرونِ ملک اسمگل ہونا تھی، جبکہ پکڑی جانے والی اس منشیات کی مالیت 65 اعشاریہ 72725 ملین روپے کے لگ بھگ ہے۔

پاکستان کوسٹ گارڈز کے ترجمان کا یہ بھی کہنا ہے کہ ڈائریکٹر جنرل پاکستان کوسٹ گارڈز نے جوانوں کی اس انتھک محنت اور اعلیٰ کارکردگی کو سراہا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.