سندھ میں کورونا وائرس کے بڑھتے کیسز کے باوجود سیہون میں صوفی بزرگ حضرت لال شہباز قلندر کا 769 واں عرس 2اپریل کو منانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
عرس میں پنجاب سمیت ملک بھر سےلاکھوں رائرین شرکت کرتےہیں۔
ڈپٹی کمشنر جامشورو کی صدار ت میں ہونے والے اجلاس میں ایم این اے سکندر راہوپوٹہ کا کہنا تھاکہ عرس کے انعقاد سے مقامی لوگوں کو فائدہ ہوگا۔
وزیراعلی سندھ نے مقامی لوگوں کی گزارشات پر عرس کی اجازت دی ہے جبکہ کورونا وائرس کی صورتحال کے پیش نظر عرس کی تقریبات کو محدود رکھا جائے گا۔
درگاہ میں زائرین کو رُکنے کی اجازت نہیں ہوگی جبکہ دریا سندھ میں نہانے پربھی پابندی ہوگی ۔
Comments are closed.