بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

کورونا کے باعث مریم نواز کا دورۂ کراچی منسوخ

مسلم لیگ نون کی نائب صدر مریم نواز نے کورونا وائرس کی صورتحال کے پیشِ نظر اپنا دورۂ کراچی منسوخ کردیا ہے۔

مسلم لیگ نون کی ترجمان مریم اورنگزیب نے تصدیق کی ہے کہ مریم نواز نے دورۂ کراچی منسوخ کردیا ہے۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ عوام کی زندگیوں کےتحفظ اور کورونا سے بچاؤ کی خاطر یہ فیصلہ کیا گیا۔

یاد رہے کہ کراچی کے حلقہ این اے 249 کے ضمنی الیکشن میں سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں کی انتخابی مہم  کے سلسلے میں مریم نواز کو آج شام 6 بجے کراچی پہنچنا تھا۔

ذرائع کے مطابق مسلم لیگ نون کی نائب صدر مریم نواز کو مفتاح اسماعیل کے گھر سے ریلی کے ہمراہ بلدیہ ٹاؤن اور چاندنی چوک میں جلسے سے خطاب کرنا تھا۔

پاکستان مسلم لیگ (ن) کی مرکزی نائب صدر مریم نواز کی پارٹی عہدیداروں سے بھی ملاقاتیں طے تھیں۔

پاکستان مسلم لیگ کی نائب صدر مریم نواز مردان سے تعلق رکھنے والے 13 سالہ نوجوان آرٹسٹ شاہ خان کی مداح ہوگئیں، ملاقات کیلئے نمبر مانگ لیا۔

دوسری جانب امیدوار کی انتخابی مہم چلانے پر پیپلزپارٹی کی رکن قومی اسمبلی شاہدہ رحمانی کو الیکشن کمیشن نے وارننگ دی ہے جبکہ سرکاری املاک پر پارٹی جھنڈے لگانے پر پی ایس پی سربراہ مصطفیٰ کمال کو بھی شوکاز نوٹس جاری کردیا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.