بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

کورونا کی بگڑتی صورتحال، ٹیسٹ کی استعداد بڑھانے کا فیصلہ

کورونا وائرس  کی بگڑتی ہوئی صورتحال کے پیش نظر روزانہ کی بنیاد پر ٹیسٹ کی استعداد بڑھانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ  وفاقی حکومت نے کورونا وائرس کے روزانہ کے ٹیسٹ بڑھانے کا فیصلہ کرلیا۔

اجلاس میں دی گئی بریفنگ میں بتایا گیا کہ سائینو فورم کی 5 لاکھ ڈوزز آج پاکستان پہنچ جائیں گے، پی اے ایف کے خصوصی طیارے سے سائینو فورم کی ڈوزز آئیں گی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاق نے صوبوں کو بھی کورونا وائرس کے روزانہ ٹیسٹ کرنے کی صلاحیت میں اضافہ کرنےکی اپیل کی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاق نے این ڈی ایم اے کو 5 لاکھ ٹیسٹ کٹس ریزرو رکھنے کی ہدایت کردی ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.