عالمی وبا کورونا وائرس کا شکار وزیر اعظم عمران خان کی آج کی حالیہ تصویر منظرعام پر آگئی۔
عمران خان کی تصویر ان کے معاونِ خصوصی برائے سیاسی روابط ڈاکٹر شہباز گل نے جاری کی۔
ٹوئٹر پر تصویر شیئر کرتے ہوئے شہباز گل نے کہا کہ ’خان صاحب کی آج کی تصویر۔ خان صاحب آج اپنا معمول کا دفتری کام کر رہے ہیں۔‘
انہوں نے اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ اللہ کا شکر ہے آپ کی دعاؤں سے وہ پرسکون ہیں۔
معاونِ خصوصی نے یہ بھی کہا کہ آپ سب کی دعاؤں اور نیک تمناؤں کا شکریہ۔
دوسری جانب وزیراعظم عمران خان کی کورونا وائرس سے جلد صحتیابی کیلئے پی ٹی آئی کی جانب سے اونٹ اور بکروں کا صدقہ کیا گیا۔
انصاف ہاؤس میں اونٹ اور بکروں کا صدقہ دیا گیا اور عمران خان اور خاتون اول کی صحت یابی کے لیے خصوصی دعا بھی کی گئی۔
یاد رہے کہ عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کا ہفتے کے روز کورونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آیا تھا، جس کے بعد دونوں نے گھر میں ہی قرنطینہ اختیار کرلیا ہے۔
Comments are closed.