بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

کورونا ویکسین کی پہلی کھیپ صوبوں کو پہنچادی گئی

اسلام آباد: کورونا ویکسین کی پہلی کھیپ صوبوں کو پہنچادی گئی،سندھ اور بلوچستان کیلئے ویکسین جہاز کے ذریعے پہنچائی گئی۔

نیشنل کمانڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے حکام کے مطابق تمام صوبوں کو کورونا ویکسین کی ڈوز فراہم کردی گئیں ہیں، کل سے ویکسین لگانے کا عمل شروع کیا  جا ئے گا۔

واضح رہے کہ چین نے باضابطہ طور پر کورونا ویکسین کی 5 لاکھ خوراکیں پاکستان کے حوالےکیں ہیں۔

The post کورونا ویکسین کی پہلی کھیپ صوبوں کو پہنچادی گئی appeared first on Urdu News – Today News – Daily Jasarat News.

بشکریہ جسارت
You might also like

Comments are closed.