اتوار26؍رمضان المبارک 1442ھ 9؍مئی2021ء

کورونا ویکسین : دبئی میں ریستوران مالک کی انوکھی پیشکش

ایک ریسٹورنٹ کے مالک نے ایسے لوگوں کو مفت کافی پلانے کی انوکھی پیشکش کی ہے جنہوں نے کوروناوائرس ویکسین لگوالی ہے۔

متحدہ عرب امارات کے ایک سرمایہ کارعلی خان نے جو کیفے ریسٹریٹو چین کے مالک ہیں کوروناوائرس  ویکسین لینے والوں کو مفت کافی کی پیشکش کی ہے۔

علی خان کا کہنا ہے کہ یہ پیشکش ایک ماہ کے لیے ہے اور اس کا مقصد معاشرے میں کوروناوائرس ویکسین کی اہمیت اجاگر کرنا ہے۔

سوشل میڈیا پر صارفین نے علی خان کی اس پیشکش پر غیرمعمولی پسندیدگی کا اظہار کیا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.