
پنجاب حکومت نے بزرگ شہریوں کی سہولت کے لیے ویکسینیشن سینٹرز اسپتالوں سے نمایاں مقامات پرمنتقل کر دیے۔
سیکرٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئرپنجاب کیپٹن ریٹائرڈ محمد عثمان نے ایک بیان میں کہا کہ بزرگ شہریوں کو اسپتالوں میں رش اور وبائی امراض سے بچاؤ کے لیے ویکسینیشن سینٹرز الگ کیے گئے ہیں۔
سیکرٹری کے مطابق لاہور میں ابتدائی طورپر ایکسپو سینٹر میں 20 ویکسینیشن کاؤنٹر قائم کیےگئےہیں۔
محکمہ صحت کا بتانا ہےکہ اب تک ڈیڑھ لاکھ سے زائد بزرگ شہری رجسٹرڈ ہو چکے ہیں جنہیں ایس ایم ایس کے ذریعے قریب ترین ویکسینیشن سینٹر کے بارے میں آگاہ کیا جا رہاہے۔
Comments are closed.