بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

کورونا وائرس سے بچاؤ کیلئے سندھ میں اسمارٹ لاک ڈاؤن

سندھ میں عالمی وبا کورونا وائرس کے ممکنہ پھیلاؤ سے بچاؤ کے پیشِ نظر    اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کیا گیا ہے۔

 کورونا سے بچاؤ کے لیےحکومتی ایس او پیز کی خلاف ورزی جاری ہے، ماسک لازمی پہننے کی ہدایت کے باوجود عملدرآمد ہوتا نظر نہیں آرہا۔

گزشتہ روز کورونا کی صورت حال کے پیشِ نظر محکمہ داخلہ سندھ نے 15 مارچ سے15 اپریل تک نئی پابندیوں کے اطلاق کا نوٹیفیکیشن جاری کیا تھا۔

کورونا کی صورت حال کے پیشِ نظر محکمہ داخلہ سندھ نے 15 مارچ سے15 اپریل تک نئی پابندیوں کے اطلاق کا نوٹیفیکشن جاری کردیا۔

نوٹیفیکیشن کے مطابق تمام کاروباری مراکز  رات 10 بجے بند کرنےہوں گے، دفاتر میں پچاس فیصد اسٹاف کو بلایا جائے گا، ورک فرام ہوم پر عمل کیا جائے گا۔

محکمہ داخلہ سندھ کی نئی پابندیوں کے مطابق تفریحی پارکس کو شام 6 بجے بند کردیا جائے گا، ریسٹورنٹس کے اندرکھانا کھانےکی اجازت نہیں ہوگی، ریسٹورنٹس سے ہوم ڈلیوری اورکھانا گھر لے جانے کی سہولت ہوگی۔

جناح اسپتال کی ڈائریکٹر ڈاکٹر سیمی جمالی کی کورونا کیخلاف خدمات کو عالمی سطح پر سراہا جارہا ہے۔

محکمہ داخلہ سندھ کے مطابق کورونا کیسز بڑھنے پر ڈپٹی کمشنرز کسی بھی مخصوص علاقے میں اسمارٹ لاک ڈاؤن لگا سکتے ہیں۔

اسمارٹ لاک ڈاؤن کے دوران میڈیکل اسٹور، کلینک، اسپتال، پیٹرول پمپ، بیکری، ملک شاپ، ریسٹورنٹ کھلیں رہیں گے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.